مشال ارشد سی ایم انڈر گراؤنڈ نیوز
وزیر اعظم شہباز شریف نے وزارت پیٹرولیم و خزانہ سے تیل کی قیمتوں میں کمی کی سمری طلب کرلی۔
وزیر اعظم نے بڑی عید پر عوام کو بڑی خوشخبری دینے اور عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو منتقل کرنے کا بڑا فیصلہ کیا ہے۔
وزیر اعظم نے اپنی زیرصدارت اجلاس میں متعلقہ وزارتوں کو تیل کی قیمتوں میں کمی کی سمری بھجوانے کا حکم دیا۔
وزیراعظم نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ عوام نے قربانی دی، اس کا پورا پھل بھی انہیں ہی ملنا چاہیے۔
شہباز شریف نے کہا کہ عالمی منڈی میں جتنی کمی ہوئی پوری شفافیت کے ساتھ عوام کو اس کا فائدہ پہنچانا یقینی بنائیں، سابق حکومت کی لائی مہنگائی سے ستائے عوام کی اشک شوئی کرتے رہیں گے، اللہ تعالی کا فضل وکرم یوں ہی جاری رہا تو عوام کی زندگی میں مزید آسانیاں لائیں گے۔
وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) سمیت دیگر وزارتوں اور محکموں کے اعلیٰ حکام بھی شریک تھے۔
خیال رہے کہ آج انتخابی جلسے میں ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے کہا تھا کہ وزیراعظم آج عوام کیلئے بڑے ریلیف پیکج کا اعلان کریں گے۔