Reg: 12841587     

کراچی: تیزگرد آلود ہوائیں آج شام تک چلنے کا امکان

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

کراچی میں تیز گرد آلود ہوائیں آج شام تک چلنے کا امکان ہے، ہوائیں چلنے کی رفتار 35 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ ہوائیں 40 سے45 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سےچل سکتی ہیں،اور ہواؤں کےجھکڑ کی رفتار کبھی 50 کلومیٹر فی گھنٹہ بھی ہوسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تیزگرد آلود ہوائیں چلنے کی وجہ سےموسم سرد رہنےکا امکان ہے، شہرمیں اس وقت درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ  ہوا میں نمی کا تناسب 14 فیصد ہے جبکہ شہر میں مطلع ابر آلود نہیں ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سے شہر میں شروع ہونے والی تیز ہواؤں کے باعث مختلف حادثات میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 5 ہوگئی ہے۔

کنیز فاطمہ سوسائٹی، گلشن معمار، شیر شاہ اور نارتھ کراچی میں دیواریں گرنے سے 4افراد جاں بحق ہوئے جبکہ لانڈھی میں بجلی کے تار گرنے کے باعث کرنٹ لگنے سے ایک شخص دم توڑ گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں سب سے تیز رفتار ہوائیں مسرور بیس پر چلی تھیں، جن کی رفتار 72 کلو میٹر فی گھنٹہ تک ریکارڈ کی گئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

نادیہ خان نے انیسہ فاروقی کیساتھ بنائی گئی مکمل ویڈیو شیئر کردی

Next Post

پاکستان میں کورونا کے وار، مزید 12 اموات

Related Posts
Total
0
Share