مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)
کراچی شہر کا درجہ حرارت سنگل ڈیجٹ میں آگیا، آج صبح شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع صاف اور رات میں موسم سرد رہنے کا امکان ہے۔
شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 8 سے 10 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ جنوب مشرق سے ہلکی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، ہوا میں نمی کا تناسب 57 فیصد ہے۔
خیال رہے کہ محکمہ موسمیات نے کہا تھا کہ 22 جنوری سے 27 جنوری تک شہر قائد سردی کی نئی لہر کی لپیٹ میں رہ سکتا ہے، تاہم اس دوران بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔
خیال رہے کہ محکمہ موسمیات نے کہا تھا کہ 22 جنوری سے 27 جنوری تک شہر قائد سردی کی نئی لہر کی لپیٹ میں رہ سکتا ہے، تاہم اس دوران بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا تھا کہ اس دوران شہرِ قائد کا کم سے کم درجۂ حرارت 8 سے 9 ڈگری تک ہوسکتا ہے، کسی دن درجۂ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ تک بھی گر سکتا ہے۔