Reg: 12841587     

کراچی، ضلع جنوبی 3 سب ڈویژنز میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

کراچی کے ضلع جنوبی میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ تیز ہوگیا، ڈپٹی کمشنر جنوبی نے 3 سب ڈویژنز میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا۔

ڈی سی ڈسٹرکٹ ساؤتھ نے 3سب ڈویژن گارڈن، صدر اور سول لائن میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے، ان علاقوں میں عیدگاہ لین گلی نمبر 8 سے 11 کا علاقہ شامل ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیفنس سن سیٹ اسٹریٹ فیز2، نیول ہائیٹس، رومی اسٹریٹ کلفٹن، کلفٹن ٹاور ،مکی مسجد محمدیہ، اقبال لین ایل بلاک، بوٹ بیسن، خیابان شاہین بدر کے ایک گھر میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن ہے۔

ان علاقوں کے رہائشیوں کو ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

امریکی تاریخ میں پہلی مسلمان خاتون وفاقی جج نامزد

Next Post

کراچی کا درجہ حرارت سنگل ڈیجٹ میں آگیا

Related Posts
Total
0
Share