Reg: 12841587     

پی سی بی نے آئی سی سی کو ورلڈکپ وینیوز پر اعتراض کی مضبوط وجہ نہیں بتائی: بھارتی میڈیا

(مصبا ح لطیف اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ کے وینیوز سے متعلق  اعتراض کے معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئی سی سی کو کوئی مضبوط وجہ فراہم نہیں کی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بیٹنگ یا بولنگ کو سپورٹ کرنے والی پچز  پر اعتراض مضبوط وجہ نہیں ہے، ابھی تک آئی سی سی نےمجوزہ وینیوز میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے جمعرات کو وینیوز سے متعلق اپنی رائےسے آگاہ کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے ورلڈکپ کے 2 میچز کے وینیوز  پر ڈیٹا کی بنیاد پر اعتراض اٹھایا تھا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کا مطالبہ تھا کہ چنئی میں افغانستان اور بنگلور میں آسٹریلیا کےخلاف میچ کا وینیو تبدیل کیا جائے، افغانستان کے خلاف بنگلور اور آسٹریلیا کے خلاف وینیو چنئی کیا جائے۔

دوسری جانب احمدآباد میں بھارت کے خلاف میچ پرپی سی بی نے شرکت حکومتی اجازت سے مشروط کی ہے۔

ورلڈکپ شیڈول، وینیوز پر آئی سی سی کا ممبر ممالک کی رائے جاننا پروٹوکول کاحصہ ہے، سکیورٹی ایشوکی بیناد پر وینیو کی تبدیلی ممکن ہوتی ہےجیسے2016 میں ہوا تھا۔

واضح رہے کہ آئی سی سی نےابھی تک ورلڈکپ شیڈول کا باضابطہ اعلان نہیں کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

سندھ کا مسئلہ اتنا بڑا نہیں، آج ہی حل ہوجائیگا: وزیر خزانہ

Next Post

شہریار آفریدی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا

Related Posts
Total
0
Share