مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ نوازشریف کے بیرون ملک جانے سے متعلق ان کے بیان کو غلط پیش کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ پروگرام میں بحث اس تناظر میں تھی کہ فیصلے وزیراعظم کرتے ہیں یا کوئی اور کرتا ہے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو ملک سے جانے دینے کا فیصلہ کابینہ میں مشاورت کے بعد ہوا تھا، بیرونی طاقت نے جانے دینے کا فیصلہ مسلط نہیں کیا۔
اسد عمر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے نوازشریف کو ملک سے باہر بھیجنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے بھی حق میں ووٹ دیا، بعد میں واضح ہوا جن میڈیکل رپورٹس کی بنیاد پر فیصلہ کیا گیا وہ جھوٹی ثابت ہوئیں۔
واضح رہے کہ وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا تھا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کو باہر بھیجنے کا فیصلہ 100 فیصد عمران خان کا تھا۔