مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)
لاہور میں عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں شرکت کیلئے آئے غیرملکی صحافی اسٹیون بٹلر کو وفاقی وزارت داخلہ کی منظوری کے بعد ایف آئی اے نے ملک میں داخلے کی اجازت دے دی۔
عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں شرکت کیلئے لاہور آنے والے غیر ملکی صحافی اسٹیون بٹلر کو وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے امیگریشن حکام نے تقریباً 8 گھنٹے روکے رکھا۔
اسٹیون بٹلر کی آمد پر ایف آئی اے کے امیگریشن حکام نے وفاقی وزارتِ داخلہ سے رابطہ کیا، وفاقی وزارتِ داخلہ کی منظوری کے بعد صحافی اسٹیون بٹلر کو داخلے کی اجازت مل گئی۔
پی ٹی آئی نے اپنی حکومت پر تنقید کرنے پر اسٹیون بٹلر کو اسٹاپ لسٹ میں شامل کر رکھا تھا، مذکورہ صحافی کو 2019ء میں پاکستان آنے پر ڈی پورٹ کر دیا گیا تھا۔
اسٹیون بٹلر صحافیوں کے تحفظ کی غیر ملکی تنظیم کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس کے عہدے دار ہیں۔