مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)
امریکا نے اپنے شہریوں کو روس کا سفر نہ کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ یوکرین کی سرحد پر جاری کشیدگی کی وجہ سے شہری روس کا سفر نہ کریں۔
امریکی محکمہ خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ روس میں امریکی شہریوں کو ہراسانی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق امریکا نے یوکرین میں امریکی سفارتخانے کے عملے کے اہل خانہ کو یوکرین چھوڑنے کا حکم دیدیا۔
برطانوی سفارتخانہ کے مطابق یوکرین میں سفارتخانے کا کچھ عملہ برطانیہ واپس جارہا ہے، سفارتخانے کے کچھ عملےکی واپسی روس کی جانب سے بڑھتے خطرے کے باعث کی جارہی ہے۔
ادھر آسٹریا کے وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ یوکرین میں سفارتخانے کے عملے کے انخلا کا منصوبہ ہے۔