Reg: 12841587     

سپریم کورٹ آنیوالوں سے مہمانوں جیسا سلوک کریں: چیف جسٹس کی عملے کو ہدایت

(مصباح لطیف اے ای انڈر گراؤنڈ نیوز)

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے اپنے عملے کو ہدایت کی ہےکہ عدالت آنے والے لوگوں سے مہمان جیسا سلوک کریں۔

سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پاکستان کے 29 ویں چیف جسٹس کی حیثیت سے عہدے کا حلف اٹھایا۔

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ پہلے روز بغیر پروٹوکول سپریم کورٹ پہنچے اور وہ اپنی ذاتی گاڑی میں عدالت آئےجہاں  عملے نے ان کا استقبال کیا۔

اس موقع پر عملے سے گفتگو میں چیف جسٹس پاکستان  نے کہا کہ آج میری بہت ساری میٹنگز اور فل کورٹ ہے، آپ لوگوں سے تفصیلی ملوں گا، آپ سب کا تعاون چاہیے۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ لوگ سپریم کورٹ خوشی سے نہیں آتے، اپنے مسائل ختم کرنے کیلئے عدالت آتے ہیں لہٰذا  آنے والے لوگوں سے مہمان جیسا سلوک کریں۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا کہنا تھا کہ یقیناً کچھ لوگوں کو پریشانی ہوتی ہے، انصاف کے دروازے کھلے اور ہموار رکھیں، آنے والے لوگوں کی مدد کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

نواز شریف کو مائنس کرنے والے خود مائنس ہو چکے، سازشیو ’گڈ بائے‘: مریم نواز

Next Post

سائفر کیس: چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر ایف آئی اے سے جواب طلب

Related Posts
Total
0
Share