Reg: 12841587     

شہزادی ثانیہ کی منگنی کی رنگ ونور سے بھرپور تقریب

دبئی (بیورورپورٹ)

دبئی کے پرتعیش ارمانی ہوٹل میں 20 جنوری 2022 کو سال کی سب سے گلیمرس منگنی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ اس شام کا موضوع ایک جادوئی جنگل تھا ۔ مہمان اس شاندار سجاوٹ کو دیکھ کر حیران رہ گئے جس میں دلکش رومانوی ماحول کو خوبصورتی سے اجاگر کیا گیا تھا۔

بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے شہر کرنول کے نوابوں کے شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والی شہزادی ثانیہ ملک کی ایک مسحورکن تقریب میں امریکہ میں مقیم بلال خالد احمد کے ساتھ منگنی کی گئی جس میں کھیل اور سنیما کی دنیا سے تعلق رکھنے والی اعلی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شہزادی ثانیہ معروف صنعت کار نواب شجیع الملک اور مرحومہ فرح مریم خاتون کی صاحبزادی ہیں۔ یہ یاد رہے کہ اس خاندان کے آباؤ اجداد مرحوم نواب غلام رسول خان پنی کرنول کے آخری حکمران تھے اور ان حریت پسندوں میں شامل تھے جنہوں نے ٹیپو سلطان کے اتحادی کی حیثیت سے برطانوی فوج کا مقابلہ کیا تھا۔ نواب الف خان اور مرحوم انیس الملک دلہن کے دادا اور نانا ہیں۔

معروف ورجینیا ٹیک سے فن تعمیر میں ڈگری حاصل کرنے والی ثانیہ نے دنیا کی بہترین آرکیٹکچر فرمز میں شامل ایچ کے ایس کے ساتھ اپنے کیرئر کی شروعات کی ہے، جس کا صدر دفتر ڈیلاس ، ٹیکساس میں ہے۔ مسٹر اینڈ مسز خالد اور غزالہ احمد اپنے چار صاحبزادوں اور صاحبزادی کے ساتھ امریکہ میں سیٹل ہیں۔ بلال نے ورجینیا ٹیک سے نیوکلیئر انجینئرنگ میں اسپیشلائزیشن کے ساتھ بیچلرز آف میٹریل سائنس کی ڈگری حاصل کی ہے ۔ وہ اس وقت امریکی محکمہ خارجہ کے ساتھ کام کررہے ہیں اور دنیا بھر میں امریکی سفارت خانوں اور قونصل خانوں کے لیے ڈیزائن سسٹم بنانے میں مدد کررہے ہیں۔

نواب شجیع الملک، جن کی لگن اور محنت نےعالمی سطح پر مشہور ٹی 10 کرکٹ ٹورنامنٹ سمیت شعبوں میں ایک متاثر کن کاروباری سلطنت قائم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ اب ایک اور کردار نبھارہے ہیں جسے وہ سب زیادہ پسند کرتے ہیں اور وہ ہے ایک قابل فخر اور پیار کرنے والے باپ کا اس پروقارتقریب میں جن شخصیات نے شرکت کی ان میں دبئی میں بھارتی قونصل جنرل ڈاکٹرامن پوری، قونصل جنرل رومانیہ مسز نیوکلیٹ ٹیوڈورویکی ، جنوبی بھارت کی اسٹار رائی لکشمی، چیئرپرسن ایسٹر ڈی ایم ہیلتھ کیئر ڈاکٹر آزاد موپن ، چیئرمین ڈینوب گروپ رضوان ساجن، چیئرمین سوئس عربین گروپ حسین آدم علی ، چیئرمین نکئی گروپ پارس شاہداد پوری ، اجمل پروفیوم کے فخرالدین اجمل، زرعونی گروپ آف کمپنیز کے جناب فیصل ، اور چیئرمین ایریس گروپ سوہان رائے شامل تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

کورونا کیسز، پاکستان فہرست میں 43 ویں نمبر پر پہنچ گیا، مزید 17 اموات

Next Post

امارات میں لائسنس کے بغیر ڈرون اڑانے پر پابندی

Related Posts

چودھری احمد مرتضی گورایہ نے چوہدری زاہد الیاس اور چوہدری اعتزاز رشید کو دبئی کے نجی ہوٹل ‏میں عشائیہ دیا

دبئی (نمائندہ خصوصی) دبئی میں بزنس مین چودھری احمد مرتضی گورایہ کی طرف سے پاکستان سے آئے ہوئے…
Read More
Total
0
Share