Reg: 12841587     

اولڈھم:پاکستان برطانیہ اور یورپ کی ممتاز کاروباری شخصیت چودھری خالد محمود کے اعزاز میں عشائیہ

اولڈہم(عارف چودھری)

پاکستان برطانیہ اور یورپ کی ممتاز کاروباری شخصیت چودھری خالد محمود کے اعزاز میں کاروباری شخصیت پیری پیری کبابش ریسٹورنٹ اولڈھم اور داتا کیش اینڈ کیری کے چیف ایگزیگٹیو چودھری سجاد حسین نے اپنے ریسٹورنٹ پر عشائیہ دیا تارکین وطن کے مسائل پر گفتگو کی۔

پاکستان برطانیہ اور یورپ کی ممتاز کاروباری شخصیت چودھری خالد محمود کے اعزاز میں کاروباری شخصیت پیری پیری کبابش ریسٹورنٹ اولڈھم اور داتا کیش اینڈ کیری کے چیف ایگزیگٹیو چودھری سجاد حسین نے اپنے ریسٹورنٹ پر عیشائیہ دیا جس میں اولڈھم کونسل کے سابق لارڈ مئیر عتیق الرحمن سینئر صحافی کالم نگار اے آئی ٹریول کے ڈائریکٹر چودھری محمد اسحاق نے خصوصی شرکت کی اس موقع پر سابق لارڈ مئیر عتیق الرحمن نے کہا کہ یوکے یورپ کی کاروباری شخصیت چودھری خالد کی دعوت میں شرکت کو اعزاز سمجھتے ہیں یہ ہمارے ملک پاکستان کی بھی شان ہیں ان سے مل کر ہمیں بہت معلومات حاصلہوئی سینئر تجزیہ نگار اور کاروباری شخصیت چودھری اسحاق کا کہنا تھا کہہم چودھری سجاد کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ایسی خوبصورت محفل کا انعقاد کیا اور مشہور کاروباری شخصیت چودھری خالد سے جو پاکستان یورپ اور ایران سے بھی خصوصی پر ڈاکٹ بر طانیہ منگواتے ہیں جس سے پاکستان کی معیشت کو بھی فائدہ ہوتا ہے۔

مہمان خصوصی چودھری خالد نے اپنے اعزاز میں اتنی خوبصورت تقریب کے لئے چودھری سجاد کا شکریہ ادا کرنے کے بعد کہا کہ بہت اچھا لگا کہ اوورسیز پاکستانیوں کوہمیشہ اپنے ملک کا فکر رہتا ہے یہاں پر بھی پاکستان کے حالات اور کاروبار کے متعلق مفید بات چیت کیگئی میں دوبارہ چودھری سجاد کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے میرے لئے اتنی اچھی محفل سجائی اور اتنا مزیدار کھانا کھلایا میزبان چودھری سجاد حسین نے کہا کہ چودھری خالد اور سابق لارڈ مئیر عتیق الرحمن،چودھری اسحاق،چودھری عارف کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ وہ میری دعوت پر یہاں تشریف لائے اور مجھے ان سے کاروبار کے متعلق نئی معلومات ملیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

پاکستان میں کورونا سے مزید 47 افراد جاں بحق

Next Post

سعودی عرب میں گھریلو عملے کی نقل کفالہ فیس 30 ہزار ریال تک پہنچ گئی

Related Posts
Total
0
Share