Reg: 12841587     

سعودی عرب میں گھریلو عملے کی نقل کفالہ فیس 30 ہزار ریال تک پہنچ گئی

ریاض (خصوصی رپورٹ)

سعودی عرب میں رمضان میں گھریلو عملے کی طلب بڑھ جانے کے باعث نقل کفالہ کی فیس 30 ہزار ریال تک پہنچ گئی ہے۔ سعودی اخبار کے مطابق’ان دنوں مملکت میں فلپائنی گھریلوعملے کے نقل کفالہ کے اخراجات بڑھ کر 25 سے 30 ہزار ریال تک پہنچ گئے۔ اس کی ایک وجہ رمضان کی آمد ہے۔ اس دوران ہر سال گھریلو عملے کی طلب بڑھ جاتی ہے۔

دوسری وجہ فلپائن اور انڈونیشیا سے ریکروٹنگ میں تعطل ہے جبکہ کینیا سے گھریلو عملے کی درآمد کی کارروائی سست ہے۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ’نقل کفالہ کے خرچ میں اضافے کا باعث یہ بھی ہے کہ گزشتہ برسوں کے دوران رمضان سے قبل ہی ملازمت کے معاہدوں کی تجدید ہوتی ہے اور اگلے سال اسی مہینے میں ملازمت کے معاہدے ختم ہو جاتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

اولڈھم:پاکستان برطانیہ اور یورپ کی ممتاز کاروباری شخصیت چودھری خالد محمود کے اعزاز میں عشائیہ

Next Post

دبئی میں تمام سرگرمیاں15فروری تک پوری طرح بحال ہونے کا امکان

Related Posts
Total
0
Share