Reg: 12841587     

پانی اور خشکی پر چلنے والی دنیا کی پہلی اسپورٹس گاڑی متعارف

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

دنیا کی پہلی اسپورٹس کار متعارف کرا دی گئی ہے جو زمین کے ساتھ ساتھ پانی پر بھی 60 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

ہوور کرافٹ طرز پر بنائی جانے والی کار کی ابتدائی قیمت ایک لاکھ ڈالر ہے اور یہ رواں سال فروخت کے لیے پیش کر دی جائے گی۔ اس کار کو فلموں میں بھی شامل کیا جائے گا۔

سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ ہوور کرافٹ بجلی سے چلائی جائے گی، جو رفتار کے لحاظ سے فراری اور بگاٹی سے زیادہ تیز چلنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

کار کو ڈیزائن کرنے والے امریکی انجینئر کا کہنا ہے کہ اس گاڑی کی سیٹوں کو ایسے ڈیزائن کیا گیا ہے، جس پر بیٹھ کر لگے گا کہ آپ لڑاکا طیارے میں سفر کر رہے ہوں۔

انجینئر نے مزید بتایا کہ کار کا ڈیش بورڈ مکمل ڈیجیٹل ہے جبکہ اس میں پیٹرول انجن بھی ہے تاکہ اسے مشکل وقت میں بھی چلایا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

مدینہ منورہ: خواتین کے لیے دنیا کا محفوظ ترین شہر قرار

Next Post

پاکستان میں کورونا کے باعث مزید31 اموات رپورٹ

Related Posts
Total
0
Share