مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)
ملکہ برطانیہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا، جس کی تصدیق بکنگھم پیلیس کی جانب سے کی گئی ہے۔
بکنگھم پیلیس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ملکہ الزبتھ میں کورونا کی ہلکی علامات سامنے آئی ہیں، جس کے بعد ملکہ کی طبی نگہداشت جاری ہے۔ شاہی محل کے مطابق پچانوے سالہ ملکہ برطانیہ کو کورونا ویکسین کی تین خوراکیں لےچکی ہیں، ملکہ برطانیہ کو پہلی کووڈ ویکسین جنوری 2021 میں لگی تھی۔