Reg: 12841587     

یوکرین تنازع، امریکا اور روس مذاکرات کے لیے تیار

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

یوکرین تنازع بات چیت سے حل ہونے کی طرف اہم پیش رفت ہو گئی، امریکہ اور روس، یوکرین کے معاملہ پر سمٹ کے انعقاد پر متفق ہوگئے ہیں۔ جس کی تصدیق وائٹ ہاوس کی جانب سے کی گئی ہے۔

امریکی پریس سکریٹری جین ساکی نے بیان میں کہا ہے کہ امریکہ حملہ نہ ہونے تک سفارت کاری کو آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔ صدر جوبائیڈن نے اصولی طور پر صدر پیوٹن کے ساتھ ملاقات کو قبول کیا ہے لیکن اگر حملہ ہوتا ہے تو روس کو بہت جلد سنگین مسائل کا سامنا کرنا ہوگا۔

عالمی میڈیا کے مطابق یوکرین سمٹ کی تجاویز روس، امریکہ اور فرانس کے اعلی سفارت کار مرتب کریں گے، فرانسیسی صدر کا روسی صدر کے درمیان طویل ٹیلی فونک رابطہ بھی ہوا، جس میں دونوں صدرور کے درمیان 2 گھنٹے تک گفتگو ہوئی۔

امریکی صدر جوبائیڈن کی نیشنل سیکیورٹی کونسل کے ساتھ بھی اہم میٹنگ ہوئی، جس میں روس کی جانب سے یوکرین کی سرحد پر فوج کی تعیناتی پر غور کیا گیا۔

دوسری جانب روس یوکرین کشیدگی پر ماسکو میں امریکی سفارتخانے نے اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔

امریکی سفارتخانے کی طرف سے اپنے شہریوں کو روس میں حملوں سے متعلق وارننگ دی گئی ہے، یوکرین سرحد کے ساتھ روس کے شہریوں علاقوں میں حملہ کا خدشہ ہے،ا مریکی سفارتخانہ کا کہنا ہے کہ شاپنگ سینٹرز، ریلوے اور میٹرو اسٹیشنز پر بھی حملے ہوسکتے ہیں،ماسکو اور سینٹ پیٹر زبرگ میں حملوں کو خطرہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

پاکستان میں کورونا کے باعث مزید31 اموات رپورٹ

Next Post

ملکہ برطانیہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا

Related Posts

میرپور میں مسلم لیگ ن کو بڑا جھٹکا بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے عید سے قبل مخالفین کی درجنوں وکٹیں گرا کر بی تھری میرپور میں اپنی پوزیشن مزید مستحکم کر لی

ہیڈ آف نیوز اسلام آباد منتظر مہدی سیکٹر بی تھری میرپور میں مسلم لیگ ن کو بڑا جھٹکا…
Read More
Total
0
Share