Reg: 12841587     

پی ایس ایل 7 ، پہلی فائنلسٹ ٹیم کا فیصلہ آج

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

پاکستان سپر لیگ 7 کی ایک فائنلسٹ ٹیم کا فیصلہ آج ہو جائے گا۔ آج کوالیفائر میچ میں ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں آمنے سامنے آئیں گی۔ میچ شام ساڑھے 7 بجے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شروع ہو گا۔

پی ایس ایل 7 میں ملتان سلطانز کی کارکردگی شاندار رہی ہے۔ محمد رضوان کی قیادت میں ملتان سلطانز نے 10 میں سے 9 میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔ اس طرح ملتان کی ٹیم کسی ایک پی ایس ایل ایڈیشن کے گروپ مرحلے میں سب سے زیادہ میچ جیتنے والی ٹیم بھی بن گئی۔

ملتان کو اس سیزن میں واحد شکست لاہور قلندرز کے ہاتھوں ہی اٹھانا پڑی۔ دونوں ٹیمیں اس ایڈیشن میں دو بار مدمقابل آئیں۔ ایک بار جیت ملتان سلطانز کو ملی جب کہ ایک میچ لاہور قلندرز نے اپنے نام کیا۔

پی ایس ایل میں اب تک دونوں ٹیمیں 11 بار ایک دوسرے کے سامنے آ چکی ہیں۔ 11 میں سے 6 بار ملتان سلطانز کی ٹیم کامیاب رہی جب کہ 5 میچوں میں لاہور قلندرز نے کامیابی حاصل کی۔

آج کا میچ جو ٹیم جیتے گی وہ فائنل میں جگہ بنائے گی جب کہ ہارنے والی ٹیم کو ایک موقع اور ملے گا۔ ہارنے والی ٹیم، ایلیمینینٹر ون کی فاتح ٹیم سے فائنل تک رسائی کے لیے میچ کھیلے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

وزیر داخلہ شیخ رشید کا رحمان ملک کے انتقال پر اظہار افسوس

Next Post

سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک 70 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

Related Posts
Total
0
Share