Reg: 12841587     

سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک 70 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سابق وزیر داخلہ اور سینیٹر رحمان ملک 70 برس کی عمر میں انتقال کرگئے ہیں۔

سینیٹررحمان ملک کورونا وائرس میں مبتلا تھے، ترجمان کے مطابق رحمان ملک کے پھیپھڑے کورونا وائرس کی وجہ سے متاثر ہوئے تھے، وہ اسلام آباد کے پرائیویٹ اسپتال میں زیرعلاج تھے۔

اہلِ خانہ کی جانب سے نمازِ جنازہ اور تدفین کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، پیپلزپارٹی کے رہنما رحمان ملک نے سوگواروں میں بیوہ اور دو بیٹوں کو چھوڑا ہے۔

رحمان ملک 2008 سے 2013 تک پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں وفاقی وزیر داخلہ رہے۔ انہیں 1987 میں ستارہ شجاعت اور 1996 میں نشان امتیاز سے نوازا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

پی ایس ایل 7 ، پہلی فائنلسٹ ٹیم کا فیصلہ آج

Next Post

وزیراعظم آج دو روزہ دورہ روس کے لیے روانہ ہوں گے

Related Posts
Total
0
Share