Reg: 12841587     

قصور: جھونپڑیوں میں آگ لگنے سے 2 کمسن بھائی جاں بحق

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

قصور: سنگھ والا میں جھونپڑیوں میں آگ لگنے سے 2 کمسن بھائی جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جھونپڑیوں میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی جس کی زد میں آکر 7 سالہ اشفاق اور 6 سالہ اشتیاق جاں بحق جب کہ ان کا 2سالہ بھائی زخمی ہو گیا۔

ریسکیو اہلکاروں  نے زخمی بچے کو اسپتال منتقل کر دیا جہاں اس کی  حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

دوسری جانب بچوں کے والدین غم سے نڈھال ہیں اور  انہوں نے کسی بھی قسم کی قانونی کارروائی سے انکار کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

پی ٹی آئی ایم این اے شکور شاد کے گھر ڈنڈا بردار افراد کا حملہ، پوتا زخمی

Next Post

سلامتی کونسل کی پشاور میں ہونیوالے خودکش حملے کی مذمت

Related Posts
Total
0
Share