Reg: 12841587     

پاکستان کے ساتھ شراکت داری امریکی مفادات کے لیے اہم ہے، نیڈ پرائس

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

امریکی ترجمان محکمہ خارجہ نیڈ پرائس کا کہنا ہے کہ امریکہ نے پاکستان کو روس سے متعلق اپنی پوزیشن کے بارے میں آگاہ کردیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ ہماری دیرینہ شراکت داری اور تعاون ہے،۔جمہوری پاکستان کے ساتھ شراکت داری کو امریکی مفادات کے لیے اہم سمجھتے ہیں۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ  نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ روس پر تبصرے سے گریز کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کےموجودہ وقت میں دورہ روس پر تبصرہ نہیں کر سکتا۔

ان  کا کہنا ہے کہ ہر ذمہ دار جمہوری ملک روس کو عدم استحکام پھیلانے والی جنگ سے روکے۔یوکرین کی صورت حال پر ہر ذمہ دار ملک کو تشویش کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان ایسے وقت میں دورہ روس  پر موجود ہیں جب یوکرین تنازع پر امریکہ اور روس کے درمیان  تعلقات کشیدہ ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

نور مقدم قتل کیس کا محفوظ فیصلہ آج سنا یا جائے گا

Next Post

دنیا روس کا احتساب کرے گی، امریکی صدر

Related Posts

میں وزیراعظم پاکستان عمران خان کا سپاہی ہوں۔اب تک میں نے تین سالوں میں 52 ارب روپے کی پراپرٹی ریکور کی ہے:وائس چیئرمین آف اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب وسیم اختر رامے

مشال ارشد سی ایم انڈرگراونڈ نیوز وائس چیئرمین آف اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب وسیم اختر رامے نے انڈر…
Read More
Total
0
Share