Reg: 12841587     

فرانس میں موجود 7 میٹر لمبی، 137 ٹن وزنی چٹان کو آپ بھی ہلا سکتے ہیں!!!

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

شمال مشرقی فرانس میں واقع دلکش سیاحتی جنگل میں لرزتے ہوئے چٹان کا 7 میٹر لمبا اور 137 ٹن وزنی گرینائیٹ بلاک کا ایک حصہ موجود ہے۔

اس کی خاص بات یہ ہے کہ اسے کوئی بھی اپنے ہاتھوں کی طاقت سے ہلا سکتا ہے، تاہم اس کے لیے اسے یہ معلوم ہونا چاہیے کہ اسے کس طرح ہلایا جاسکتا ہے۔ 

اس جنگل میں ایسے متعدد بڑے اور بھاری چٹان کے ٹکڑے موجود ہیں جو کہ ایک جیولوجیکل عجوبہ ہیں۔

تاہم یہ لرزتا یا ہلتا ہوا چٹان کا حصہ ان سب میں کافی مشہور ہے، اوبلونگ باؤلڈر کافی بڑا اور بھاری ہے جسے کبھی کوئی انسان ہلانے کا نہیں سوچ سکتا تھا، لیکن اب کمزور اور دبلا پتلا شخص بھی اسے باآسانی ہلاکر حرکت دے سکتا ہے۔ 

اس لرزتے چٹان کے پتھر نے کرہ ارض پر موجود کمزور ترین شخص کو بھی دنیا کا مضبوط ترین انسان بنادیا ہے۔

چٹان کا یہ ٹکڑا لوگان اسٹون کے نام سے بھی جانا جاتا ہے اور اس کی موجودگی کی وجہ سے لوگ ہولگوٹ فاریسٹ کا رخ کرتے ہیں، اس فاریسٹ میں اور بھی کافی دلچسپ چیزیں موجود ہیں لیکن ان کا لرزتے چٹان سے کوئی مقابلہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

سندھ کے 61134 غیر فعال سرکاری اسکول ختم، نوٹیفکیشن جاری

Next Post

ہریانہ کے وزیراعلیٰ کا دوغلا پن سامنے آگیا

Related Posts
Total
0
Share