مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)
لاہور: چونگی امرسدھو میں ماں نے اپنی دو بہنوں کے ساتھ مل کر بیٹی کو مبینہ طور پر زہر دے کر قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ تھانہ کوٹ لکھپت میں درج کیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہےکہ مدعی مقدمہ ناصر حسین کی اپنی بیوی سائرہ سے گھریلو رنجش چل رہی تھی، یکم مارچ کو شام 7 بجے جب وہ گھر پہنچا تو پتا چلا کہ اس کی بیوی سائرہ نے ناصر کی والدہ کو تشدد کا نشانہ بنایا اور 17 سالہ بیٹی لائبہ کو لے کر ایک کمرے میں چلی گئی، لائبہ کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی اور وہ باتھ روم میں گرگئی، اسے فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ دم توڑ گئی۔
ایف آئی آر میں ناصر نے الزام عائد کیا ہے کہ سائرہ اور اس کی دو بہنوں نے ملی بھگت سے اس کی بیٹی کو زہر دے کر جان سے مارا۔
ایف آئی آر کے مطابق سائرہ وقوعہ کے بعد گھر سے فرار ہو گئی۔