Reg: 12841587     

کورونا میں خدمات کا اعتراف، پاکستانی ڈاکٹر کے لیے امارات کا گولڈن ویزہ

دبئی (بیورو رپورٹ)

پاکستانی ڈاکٹر سراج احمد کھتری کو متحدہ عرب امارات کی جانب سے کورونا وبا کے دوران میڈیکل کے شعبے میں گراں قدر خدمات انجام دینے کے اعزاز میں ’گولڈن ویزہ‘ کے اعزاز سے نوازا گیا ہے۔

امارات کے نائب صدر وزیرِاعظم اور حاکم دبئی کی جانب سے دبئی ہیلتھ اتھارٹی سے منسلک میڈیکل پروفیشنلز بشمول ڈاکٹروں کے لیے کورونا وبا کے دوران ان کی خدمات کے پیشِ نظر ان افراد کے لیے 10 سال کی مدت کا گولڈن ویزہ دینے کا اعلان کیا تھا۔

اعزازی طور پر دییے جانے والے اس ویزہ کی پروسیسنگ فیس بھی معاف کی گئی ہے۔ ڈاکٹر سراج احمد کا تعلق ماتلی سے ہے اور انہوں نے میڈیکل کی تعلیم حیدرآباد سے حاصل کی جبکہ ہاؤس جاب کراچی سے کی۔ اس کے بعد وہ چند سال قبل بہتر مستقبل کے لیے امارات منتقل ہوئے ۔

گولڈن ویزہ ملنے پر ڈاکٹر سراج احمد نے متحدہ عرب امارات کی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’وہ کورونا وائرس کے دوران اپنی خدمات کو سراہے جانے پر حکومت کے مشکور ہیں۔ امارات کی جانب سے گولڈن ویزہ دیے جانے کا اعلان 2019 میں کیا گیا تھا، اس سپیشل سکیم کے تحت ڈاکٹر، سائنس دان، محققین، سرمایہ کار اور کاروباری افراد کو 10 سال کے لیے گولڈن ویزا دیا جا سکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

آن لائن فنڈز ٹرانسفر پر کتنی رقم کٹے گی؟ ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے وضاحت کردی

Next Post

افغانستان میں کورونا بڑھنے پر پاک افغان باب دوستی پیدل آمدورفت کیلئے بند

Related Posts
Total
0
Share