Reg: 12841587     

یوکرین تنازع: روسی مالک کا چیلسی فٹبال کلب کو فروخت کرنے کا فیصلہ

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

انگلش فٹبال کلب چیلسی کے روسی مالک رومن ابرامووچ نے تصدیق کی ہے کہ وہ ٹیم کو فروخت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق چیلسی کے مالک رومن ابرامووچ نے کلب کی خریداری میں دلچسپی رکھنے والے افراد کے لیے جمعے کی آخری تاریخ مقرر کی ہے کہ وہ اس کلب کے لیے  پیشکشیں جمع کرائیں۔

2003 سے کلب کے مالک رہنے والے رومن ابرامووچ کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ کلب کے لیے کم از کم 2.5 بلین ڈالر کی پیشکش کے منتظر ہیں۔

صرف چند دن پہلے، 55 سالہ ابرامووچ نے چیلسی کی ‘انتظامی ذمہ داری اور دیکھ بھال’ کو اس کی خیراتی فاؤنڈیشن کے اراکین کو منتقل کرنے کے اپنے ارادے کا اعلان کیا تھا۔

یہ اقدام بظاہر یوکرین پر روسی حملے کے نتیجے میں ان کے خلاف برطانوی حکومت کی طرف سے عائد کردہ کسی بھی ممکنہ پابندیوں کے اثرات سے کلب کو دور کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق برطانیہ نے اس ہفتے ابرامووچ جیسے دولت مند روسیوں کو نشانہ بنانے کے لیے نئی قانون سازی کی تجویز پیش کی۔

بدھ کے روز، ٹیم کو فروخت کرنے کے اپنے فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے، ابرامووچ نے فروخت کو ایک تکلیف دہ اور ذاتی قربانی قرار دیا لیکن اس سے انہیں کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔

ابرامووچ نے کہا کہ وہ اپنی ذاتی دولت میں سے تقریباً 2 بلین ڈالرز کی سرمایہ کاری کی واپسی کی کوشش نہیں کریں گے جو انہوں نے دو دہائیوں کے دوران چیلسی میں کی تھی۔

انہوں یہ بھی کہا کہ میں نے اپنے نمائندوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایک خیراتی فاؤنڈیشن قائم کریں جبکہ یہ فروخت یوکرین میں جنگ کے تمام متاثرین کے فائدے کے لیے ہے اور اس سے ان کی مدد کی جائے گی۔

ابرامووچ نے مزید کہا کہ  براہ کرم جان لیں کہ یہ فیصلہ کرنا ایک ناقابل یقین حد تک مشکل فیصلہ رہا ہے اور مجھے اس انداز میں کلب سے الگ ہونے پر تکلیف ہورہی ہے،تاہم  مجھے یقین ہے کہ یہ کلب کے بہترین مفاد میں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے موجودہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو غیر پائیدار قرار دیدیا

Next Post

روسی بمباری سے پاکستانی، بھارتی، چینی و دیگر طلبہ کو خطرہ ہے، یوکرین کا دعویٰ

Related Posts
Total
0
Share