مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگراوئونڈ نیوز)
منشیات سپلائی کا دھندا آن لائن ہوگیا ، سپلائی میں ڈرون کیمرے استعمال ہونے لگے۔
شکر گڑھ کے سرحدی علاقے بارہ منگا سے پولیس نے ڈرون کیمرے کے ذریعے ہیروئن اسمگل کرنے والے 5 رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا۔
ڈی ایس پی رائے احسان الہٰی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ملزمان کو 22 فروری کو بارہ منگا سے گرفتار کیا گیا۔
ملزمان سے ساڑھے تین کلو ہیروئن ،اسلحہ ، 8 بیٹریاں اور ڈرون کیمرا برآمد ہوا، گرفتار 3 ملزمان کا تعلق شکر گڑھ اور 2 ملزمان کا تعلق لاہور سے ہے۔
پولیس کے مطاقق ملزمان واٹس ایپ پر ایک سال سے بیرون ملک سے لوکیشن اور ہدایات لے کر لاہور اور دیگر علاقوں سے بھارت ہیروئن اسمگل کرتے تھے ، ملزمان واٹس ایپ کے ذریعے دبئی سے لوکیشن اور ہدایات لیتے تھے ۔