Reg: 12841587     

24 سال کا انتظار ختم ، پاکستان اور آسٹریلیا پہلے ٹیسٹ میں آمنے سامنے

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

چوبیس سال کا طویل انتظار ختم ہو گیا، پاکستان اور آسٹریلیا آج پہلے ٹیسٹ میں آمنے سامنے ہوں گے، راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کافیصلہ کیا ہے۔

ٹاس جیتنے کے بعد پاکستانی کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم بیسٹ الیون کے ساتھ کھیل رہے ہیں، ٹیسٹ میچ میں اپنا اچھا پرفارمنس دینے کی کوشش کریں گے، انجریز ہمارے ہاتھ میں نہیں، پچ بیٹنگ کے لیے سازگار ہے، ٹیم میں 2 اسپنر شامل کیے ہیں، انہوں نے کہا کہ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ابتدا میں دباو ڈالنے کی کوشش کریں گے۔

جبکہ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ پاکستان کےساتھ کھیل چیلنج ہوگا۔

بابر اعظم قومی ٹیم کی قیادت کریں گے تو  پیٹ کمنز آسٹریلین ٹیم کی کمان سنبھالیں گے ، پاکستان کو فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی  ایکشن میں نظر آئیں گے، بابراعظم کے علاوہ اظہر علی، فواد عالم اور محمد رضوان بیٹنگ میں جوہر دکھائیں گے۔

بیٹنگ میں آسٹریلیا کو اسٹیو اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر سے امیدیں ہیں، مچل اسٹارک،  پیٹ کمنز اور نیتھ لائن اپنی بالنگ سے پاکستانی بلے بازوں کو مشکل میں ڈال سکتے ہیں۔

دونوں ٹیموں کے درمیان  اب تک ہونے والے ٹیسٹ مقابلوں میں آسٹریلیا کو پاکستان پر واضح برتری حاصل ہے، چھیاسٹھ ٹیسٹ میچز میں   تینتیس مرتبہ جیت کینگروز کا مقدر بنی، شاہینوں نے پندرہ بار میدان مارا جبکہ اٹھارہ میچز بے نتیجہ ختم ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

سعودی ولی عہد کا روسی صدر اور یوکرینی صدر کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ

Next Post

سندھ بھر میں آج سے سی این جی پھر بند

Related Posts

مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ وہ پہلے دن سے حکومت میں آنے کے مخالف تھے، لاڈلے کا چار سال کا گند ہم پر ڈال دیا گیا۔

لندن(عارف چودھری) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے اجلاس میں نواز شریف نے ویڈیو لنک کے ذریعے…
Read More
Total
0
Share