Reg: 12841587     

سندھ بھر میں آج سے سی این جی پھر بند

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

ایس ایس جی سی نے آج سے سندھ  بھر میں سی این جی 72 گھنٹوں کے لیے بند کردی۔

سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) نے گیس لوڈ مینجمنٹ پلان ترتیب دیا ہے جس کے تحت سندھ کے تمام سی این جی اسٹیشنز کو جمعہ سے پیر تک 72 گھنٹوں کے لیے گیس کی فراہمی بند رہے گی۔

ترجمان سوئی گیس کا کہنا ہے کہ 4 مارچ کی صبح 8 بجے سے پیر کی صبح 8 بجے تک گیس کی فراہمی بند رہے گی۔

ترجمان نے کہا کہ گھریلوصارفین کی ضروریات پوری کرنے کیلئے سی این جی اسٹیشنز کی بندش کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ایس ایس جی سی نے کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز کو ڈھائی ماہ کے لیے بند کردیا تھا۔

اس کےعلاوہ گزشتہ ہفتے بھی سندھ کے تمام سی این جی اسٹیشنز پر  گیس جمعہ 25 فروری کی صبح 8 بجے سے پیر 28 فروری کی صبح 8 بجے تک 72 گھنٹوں کیلئے بند کردی گئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

24 سال کا انتظار ختم ، پاکستان اور آسٹریلیا پہلے ٹیسٹ میں آمنے سامنے

Next Post

آج تاریخی دن ہے، اس دن کیلئے پاکستان نے 24 سال انتظار کیا: چیف ایگزیکٹو پی سی بی

Related Posts
Total
0
Share