Reg: 12841587     

جعلی نیب افسر بن کر جیل کا دورہ کرنے آنیوالے دو ملزمان گرفتار

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

نیب کے جعلی افسران بن کرڈسٹرکٹ جیل قصور میں گھسنے کی کوشش کرنے والے دو افرادکو نیب لاہورکے انٹیلی جنس ونگ نے گرفتار کرلیا۔

ترجمان نیب کے مطابق گرفتارملزمان ارشد اورغلام رسول نے نیب کے جعلی افسران بن کرڈسٹرکٹ جیل قصورکے حکام کو جیل کا دورہ کرانے کے لیے کہا جس پرجیل سپرنٹنڈنٹ نے تصدیق کیلئے نیب لاہور کو آگاہ کیا۔

جیل حکام کے آگاہ کرنے پر نیب انٹیلی جنس ونگ نےفوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں جعلی افسران کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔

ترجمان نیب کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر انے کے بعد انہیں پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

پنڈی ٹیسٹ: پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

Next Post

سعودی عرب کی روس یوکرین تنازع کے حل کیلئے ثالثی کی پیشکش

Related Posts

مراکش کےسیاحتی ساحل سمندر پہ واقع شہر اگادیر میں پاکستانی لذیذ کھانوں سے دنیا بھر سے آنے والے سیاح خوب لطف اندوز ہوتے ہیں

اگادیر (رپورٹ چودھری عارف ) ہمیں پاکستانی ہونے پر فخر ہے کہ دنیا بھر کے سیاح ہمارے ہوٹل…
Read More
Total
0
Share