ابوظبی(خصوصی رپورٹ)
جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کہا ہے کہ سیسنا لائٹ سول سنگل انجن فکسڈ ونگ طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث شیخ زاید جامع مسجد کی پارکنگ میں گرکر تباہ ہو گیا ہے۔
مجاز ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ ایک بیان میں اتھارٹی نے مجاز حکام کے ساتھ مل کر اعلان کیا کہ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ حادثہ تکنیکی خرابی کے باعث ہوا ۔ طیارہ البطین ایگزیکٹو ایئرپورٹ پر لینڈ کرنے جا رہا تھا کہ غیرآباد علاقے میں گرکر تباہ ہوگیا۔
حادثے میں پائلٹ زخمی ہوا جیسے اسپتال منتقل کردیا گیا ۔ تمام متعلقہ ٹیمیں بشمول نیشنل سرچ اینڈ ریسکیو سنٹر، ابوظبی پولیس کی جنرل کمان اور جی سی اے اے نے جائے حادثہ کو محفوظ بنانے کے لیے رابطہ کیا۔
متعلقہ حکام نے تصدیق کی کہ شہریوں کی حفاظت ان کی اولین ترجیح ہے۔ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ وہ اس واقعے کی وجوہات اور نتائج کی تحقیقات جاری رکھے گی۔ حکام نے عوام پر زور دیا ہےکہ وہ صرف سرکاری ذرائع سے معلومات حاصل کریں اور افواہوں کو پھیلانے سے گریز کریں۔ (وام)