Reg: 12841587     

مخالف لابی کے دباؤ پر پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھا گیا،شوکت ترین

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کے معاملے پر میرٹ پر فیصلہ نہیں کیا۔ پاکستان مخالف لابی کے دباؤ پر پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھا گیا۔

وفاقی وزیر شوکت ترین کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے 27 میں سے 26اہداف پورے کئے۔ اس کے باوجود پاکستان کا نام گرے لسٹ میں رکھنا بلاجواز ہے۔

خلیج ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف نے بھی اس بات کا اقرار کیا ہے کہ پاکستان نے 27 میں سے 26 اہداف حاصل کر لئے۔

وزیر خزانہ نے امید ظاہر کی کہ پاکستان اس سال کے آخر تک گرے لسٹ سے نکل جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت درست سمت میں ترقی کر رہی ہے۔

ان کا  کہنا ہے کہ چھ فیصد سے زیادہ معاشی شرح نمو پاکستان کا ہدف ہے۔ آئندہ پانچ سال میں برآمدات کو 100 ارب ڈالر تک بڑھانے کا عزم ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

روس میں کسی شخص کو پیوٹن کو قتل کر دینا چاہیے: امریکی سینیٹر

Next Post

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 7 افراد جاں بحق

Related Posts

ٹرین سفاری راولپنڈی ، گولڑہ ، اٹک خورد۔روانگی۔ راولپنڈی اسٹیشن سے ہر اتوار صبح نو بجےواپسی۔ شام پانچ بجے۔مقامات۔ گولڑہ سٹیشن، اٹک خورد سٹیشن، اٹک شہر، اٹک قلعہ، دریائے سندھ کا پُل

(اسلام آباد سے ھیڈ آف نیوز منتظر مہدی) یہ ٹرین سفاری جس کی بکنگ پنڈی سٹیشن سے پہلے…
Read More
Total
0
Share