Reg: 12841587     

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 7 افراد جاں بحق

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 7 افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 30 ہزار 272 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 756 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 15 ہزار14ہو گئی۔

این سی او سی کے مطابق  گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 37 ہزار518کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 2.01 فیصد رہی۔

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 5 لاکھ 70 ہزار 261، خیبر پختونخوا میں 2 لاکھ 17 ہزار 187، پنجاب میں 5 لاکھ 2 ہزار 844، اسلام آباد میں ایک لاکھ 34 ہزار 643، بلوچستان میں 35 ہزار 388، آزاد کشمیر میں 43 ہزار 114 اور گلگت بلتستان میں 11 ہزار 577 ہو گئی ہے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 526 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 8 ہزار 85، خیبر پختونخوا 6 ہزار 288، اسلام آباد ایک ہزار 18، گلگت بلتستان میں 191، بلوچستان میں 376 اور آزاد کشمیر میں 788 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

مخالف لابی کے دباؤ پر پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھا گیا،شوکت ترین

Next Post

راولپنڈی ٹیسٹ کا چوتھا روز، میچ تاخیر سے شروع ہوگا

Related Posts
Total
0
Share