Reg: 12841587     

برطانیہ، یوکرائن کو مزید 1 کروڑ ڈالر امداد دے گا

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

برطانیہ، یوکرائن کو مزید ایک کروڑ ڈالر امداد دینے پر غورکررہا ہے۔

ترجمان برطانوی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ نئی امداد روسی حملوں کے دوران انتظامی امور چلانے کے لیے دی جائے گی، فنڈ کے ذریعے یوکرین کی عوام کی فلاح و بہبود، پینشن اور تنخواہیں دینے میں مدد ملے گی۔

ترجمان نے مزید کہا کہ یہ امداد برطانیہ کی جانب سے وعدہ کیے گئے دو کروڑ 90 لاکھ ڈالر کے علاوہ ہے۔

دوسری جانب یوکرینی صدر کا کہنا ہے کہ جنگی جرائم میں ملوث فوجی کا قبر تک پیچھا کریں گے، روس کو یوکرین میں جان بوجھ کر لوگوں کے قتل کرنے پر حساب دینا پڑے گا، ہم معاف نہیں کریں گے، ہم بھولیں گے نہیں، بربریت کرنے والوں کو سزا دینگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

راولپنڈی ٹیسٹ کا چوتھا روز، میچ تاخیر سے شروع ہوگا

Next Post

فلپائن میں مردوں نے ہائی ہیلز پہن لیں

Related Posts
Total
0
Share