مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)
فلپائن میں مردوں نے خواتین سے اظہار یک جہتی کے لیے ہائی ہیلز پہن لیں۔
دارالحکومت منیلا میں انسانی حقوق کی ایک تنظیم کی طرف سے خواتین کے حقوق اجاگر کرنے کے لیے مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے میں صرف مرد شریک ہوئے جنہوں نے خواتین کے جوتے پہن رکھے تھے۔
مظاہرے میں شریک مردوں نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے، انہیں بااختیار بنانے اور مردوں کے برابر تنخواہیں دینے کے مطالبات درج تھے۔
دنیا بھر میں 8 مارچ کو خواتین کا دن منایا جاتا ہے۔ اس سلسلے میں منیلا میں مارچ کے آغاز سے ہی خواتین کے حق میں ریلیوں اور مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوتا ہے جو 8 مارچ تک جاری رہتا ہے۔