Reg: 12841587     

ابوظبی میں سفری پابندیاں مزید نرم ، گرین لسٹ سسٹم منسوخ

ابوظبی (خصوصی رپورٹ)

ابوظبی میں سیاحت و ثقافت ادارے نے کہا ہے کہ ابوظبی آنے والے مسافروں کےلیے سفری پابندیوں میں نرمی کی گئی ہے۔ گرین لسٹ سسٹم منسوخ کردیا گیا ہے۔ ابوظبی میں حکام ایسے ممالک کی فہرست اپ ڈیٹ کرتے رہے ہیں جہاں سے ابوظبی سفر کرنے والوں پر پابندیاں عائد نہیں تھیں۔ اب گرین لسٹ کا سلسلہ ختم کردیا گیا ہے۔

الامارات الیوم کے مطابق ابوظبی آنے والوں کے لیے پی سی آر ٹیسٹ ضروری نہیں رہا۔ مسافروں سے صرف کیو آر کوڈ پرمشتمل ویکسین سرٹیفکیٹ طلب کیا جاتا ہے۔ بغیر ویکسین والے مسافروں کے لیے پی سی آر ٹیسٹ کی نیگیٹو رپورٹ ضروری ہے۔ اس کا نمونہ سفر سے 48 گھنٹے قبل کا نہ ہو۔ ویکسین نہ لگوانے والوں میں ایسے افراد شامل ہوتے ہیں جو کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہوتے ہیں ان سے صحت یابی کا سرٹیفکٹ طلب کیا جاتا ہے بشرطیکہ وہ سفر سے 30 دن کے اندر اورکیو آر کوڈ پر مشمل ہو۔ بارہ برس سے کم عمر کے بچے ٹیسٹ سے مستثنی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم رواں سال جولائی میں آئرلینڈ کا دورہ کرے گی

Next Post

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشیداحمد نےکہاہےکہ اسلام آباد میں کسی ملیشاء کو آنے کی اجازت نہیں ، پارلمینٹ ہاوس کی حفاظت کے لئے فوج کو بھی طلب کرسکتے ہیں

Related Posts
Total
0
Share