Reg: 12841587     

کوئٹہ میں گیس سپلائی تاحال معطل، ایل پی جی 400 روپے کلو تک پہنچ گئی

مشال ارشد سی ایم انڈر گراؤنڈ نیوز

کوئٹہ شہر اور دیگر علاقوں میں گیس کی سپلائی تاحال معطل ہے جبکہ ایل پی جی من مانی قیمت پر فروخت ہونے لگی ہے۔

سوئی گیس کی سپلائی معطل ہونے کی وجہ سے ایل پی جی سلینڈر کی دکانوں پر رش بڑھ گیا ہے اور دکانداروں نے طلب بڑھنے پر گیس کے نرخ میں من مانا اضافہ کر دیا ہے۔

کوئٹہ میں ایل پی جی فی کلو 300 روپے تک میں فروخت کی جا رہی ہے جبکہ نواحی علاقوں میں ایل پی جی 400 روپے فی کلو میں فروخت کی جا رہی ہے۔

اس کے علاوہ بلوچستان کے مختلف شہروں میں بجلی کے ٹاور گرنے کے باعث بجلی بند ہے جبکہ وزیراعظم کی ہدایت کے باوجود کچھ علاقوں میں موبائل فون نیٹ ورک سروس بھی متاثر ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

سیلاب سے ہرطرف تباہی، دریائے کابل کے پشتے ٹوٹ گئے، کمراٹ میں تمام رابطہ پل دریا برد، شاہراہ قراقرم متعدد مقامات پر بند

Next Post

امریکا کا پاکستان کیلئے کورونا ویکسین کی مزید 90 لاکھ خوراکوں کا عطیہ

Related Posts
Total
0
Share