Reg: 12841587     

امریکی شہری کی نیا ملک بنانے کی خواہش، جزیرہ خرید لیا

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

کیا آپ اس ملک سے تنگ ہیں جس میں آپ رہتے ہیں؟ تو اگر آپ چاہیں تو آپ اپنا ملک بھی بنا سکتے ہیں۔ یہی خواہش ہے دو امریکی شہریوں کی، جنہوں نے نیا ملک بنانے کے لیے کریبیئن سمندر میں جزیرہ خرید لیا ہے۔

نجی جزیروں کا مالک ہونا صرف امیروں اور مشہور لوگوں کے لیے ایک انتہائی مراعات یافتہ تصور کی طرح لگتا ہے۔ تاہم، کچھ لوگوں نے ثابت کیا ہے کہ یہ اس سے کہیں زیادہ ممکن ہے جتنا آپ نے سوچا ہوگا۔

مائیکل مائر نامی شخص کے مطابق وہ ایسا ملک بنانا چاہتے ہیں جس کی اپنی حکومت، کرنسی، پرچم اور قومی ترانہ ہو۔ وہ اب تک جزیرے پر تین سو لوگوں کو شہریت اور درجنوں افراد سے سرمایہ کاری کراچکے ہیں۔

جزیرے کو ’کافی کائے‘ کا نام دیا گیا ہے اوپر سے دیکھنے پر جزیرہ کافی کے بیج جیسا دکھائی دیتا ہے۔

”لیٹس بائی این آئی لینڈ” کے شریک بانی گیرتھ جانسن اور مارشل مائر کا 2018 میں شروع ہونے والا پروجیکٹ ان لوگوں کے لیے ایک مثال قائم کر رہا ہے جو اپنا جزیرہ خریدنا چاہتے ہیں۔

دونوں نے کراؤڈ فنڈنگ ​​مہم شروع کی اور کیریبین میں ایک غیر آباد جزیرے کی خریداری کے لیے سرمایہ کاروں کے ذریعے ڈھائی کروڑ روپے اکٹھا کرنے میں کامیاب رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

کورونا کےمثبت کیسز کی شرح 1.48 فیصد ہوگئی

Next Post

پاکستان میں بھارتی میزائل گرنے پر امریکا کا تبصرے سے انکار

Related Posts
Total
0
Share