Reg: 12841587     

ایکسپو 2020 میں پاکستان پویلین کا افتتاح

دبئی (رپورٹ اظہر اقبال )

دبئی کے دورے کے دوران صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے ایکسپو 2020 میں پاکستانی پویلین کا افتتاح کیا انہوں پویلین کا دورہ بھی کیا جہاں انہیں نمائش کے دوران کیے گئے انتظامات اور پاکستانی پویلین کے مختلف فیچرز سے متعلق بریفنگ دی گئی اس موقع پر ان کی اہلیہ ثمینہ علوی، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد اور دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔

قبل ازیں ڈاکٹر عارف علوی نے دبئی میں ’روشن اپنا گھر سکیم‘ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خوشحال پاکستان عالمی افق پر ابھررہا ہے۔تقریب سے خطاب کے موقع پر صدر پاکستان نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے توقع ظاہر کی کہ وہ ملک میں سرمایہ کاری کی محفوظ پالیسیوں سے فائدہ اٹھائیں۔

صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم اور دبئی کے حکمراں شیخ محمد بن راشد المکتوم سے ملاقات کی ہے۔ دبئی حکومت کے میڈیا آفس کے مطابق اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تعلقات میں اضافے پر تبادلہ خیال کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

اوورسیز پاکستانیوں کی زیادہ شکایات اپنے رشتہ داروں کے خلاف کیوں؟

Next Post

امارات میں ریٹائرڈ غیرملکیوں کیلئے 5 برس کا اقامہ

Related Posts
Total
0
Share