مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)
پیرس کی یادگار کے اوپر ایک نیا ڈیجیٹل ریڈیو اینٹینا لگانے کے بعد ایفل ٹاور کی اونچائی میں 6 میٹر مزید اضافہ ہو گیا ہے۔
ایفل ٹاور کی اونچائی اب ایک ہزار 82 فٹ ہو گئی ہے۔ ایفل ٹاور کو سال 1899 میں فرانسیسی انقلاب کے ایک سو سال مکمل ہونے کی خوشی میں تعمیر کیا گیا تھا۔
اس تعمیر کے بعد ایفل ٹاور واشنگٹن مونومنٹ کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کا سب سے اونچا انسان ساختہ ڈھانچہ بن گیا ہے۔ یاد رہے ایفل ٹاور دنیا میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والے سیاحتی مقامات میں سے ایک ہے۔