مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)
اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زبا کو پاکستان دشمنی کی زبان قرار دے دیا۔
ایک بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان اقتدارکی ہوس میں وہاں پہنچ چکا جہاں وطن کی محبت حیثیت نہیں رکھتی، اس کےلیے اول و آخر اس کی ذات ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کی زبان پاکستان دشمنی کی زبان ہے، اس کے ورکروں کی تربیت کی بنیاد نفرت اور تقسیم ہے، اقتدار کی محرومی عمران خان کو وطن دشمنی پر لےآئی ہے۔