Reg: 12841587     

کورونا کے مثبت کیسز کی شرح ڈیڑھ فیصدرہ گئی

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 2افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 30 ہزار 319 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 514 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 20 ہزار634ہو گئی۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 38 ہزار595کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 1.33 فیصد رہی۔

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 5 لاکھ 72 ہزار868، خیبر پختونخوا میں 2 لاکھ 18 ہزار 433، پنجاب میں 5 لاکھ 4ہزار 142، اسلام آباد میں ایک لاکھ 34 ہزار 887، بلوچستان میں 35 ہزار453، آزاد کشمیر میں 43 ہزار 200اور گلگت بلتستان میں 11 ہزار 651 ہو گئی ہے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 541 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 8 ہزار 91، خیبر پختونخوا 6 ہزار 306، اسلام آباد ایک ہزار 22، گلگت بلتستان میں 191، بلوچستان میں 378 اور آزاد کشمیر میں 790 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

متحدہ عرب امارات میں زلزلے کے جھٹکے

Next Post

عدم اعتماد ناکام بنانے کی کوششیں، بزدار سے وزرا سمیت 30 اراکین اسمبلی کی ملاقات

Related Posts
Total
0
Share