مزمل حسین ایڈمنسٹریٹر آفسیر انڈرگراونڈ نیوز
امریکی ریاست مینے میں کرایہ دار مکان خالی کرنے کے دوران غیر قانونی جانور، 19 مکڑیاں اور ایک اژدھا بھی چھوڑ گیا جس کے نتیجے میں مالک مکان مشکل میں پھنس گیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ بدھ ایک مالک مکان کی جانب سے جانوروں کو ریسکیو کرنے والے ادارے سے رابطہ کیا گیا، مالک مکان کا بتانا تھا کہ اُس کے کرایہ دار نے آج ہی مکان خالی کیا ہے اور جاتے ہوئے گھر میں ایک اژدھا اور 19 مکڑیاں بھی چھوڑ گیا ہے ۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق ریسکیو عملے کے مکان میں پہنچنے کے بعد معلوم ہوا کہ 19 کی 19 مکڑیاں مر چکی ہیں جبکہ اژدھےکے پاس پینے کے لیے پانی بھی موجود نہیں ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق تمام جانور غیر قانونی طریقے سے گھر میں رکھے گئے تھے جن میں سے زندہ بچ جانے والے جانوروں کو، جانوروں کے بہبود و بحالی سینٹر میں بھیج دیاگیا۔
واضح رہے کہ کرایہ دار کی تلاش کی جا رہی ہے یا نہیں اس سے متعلق مقامی پولیس اور ریسکیو ذرائع کی جانب سے کوئی تا حال معلومات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔