Reg: 12841587     

امریکن باکس آفس پر مسلسل تیسرے ہفتے گڑیا کا راج

(مصبا ح لطیف اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

نارتھ امریکن باکس آفس پر مسلسل تیسرے ہفتے گڑیا کا راج قائم ہے۔

ایڈونچر کامیڈی فلم باربی نے رواں ہفتے کے دوران مزید 5 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز یعنی 14 ارب 90کروڑ سے زائد پاکستانی روپے کما لیے۔

باربی دنیا بھر میں اب تک ایک ارب ڈالر سے زائد کا کاروبار کر چکی ہے۔

خیال رہے کہ فلم باربی کی وجہ سے ہی دنیا بھر میں پنک پینٹ کی قلت ہو گئی تھی جبکہ گوگل سرچ انجن میں بھی اس فلم کے حوالے سے دلچسپ ٹرک کا اضافہ کیا گیا تھا۔

اگر آپ گوگل پر باربی یا اس میں مرکزی کردار ادا کرنے والے مارگوٹ روبی (اداکارہ باربی کے روپ میں نظر آئیں گی) اور ریان گوسلین (اداکار کین ڈول بنے ہیں) کو سرچ کریں تو رزلٹ پیج گلابی رنگ میں تبدیل ہو جاتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

عمران خان اسلام آباد میں بیٹھ کر ملک چلانا چاہتے تھے: پرویز خٹک

Next Post

مطلوب دہشتگرد کی کراچی ائیرپورٹ سے فرار کی کوشش ناکام

Related Posts
Total
0
Share