دبئی خصوصی رپورٹر
پاکستان مسلم لیگ ن انٹرنیشنل افئیرز کے چیف کوآرڈینیٹر بیرسٹر امجد ملک متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے مختصر دورے پر پہلے دبئ پہنچے ائیر پورٹ پر مسلم لیگ ن یواےای کے چئیرمین محمد غوث قادری، صدر غلام مصطفٰی مغل اور جنرل سیکریٹری راجہ ابوبکر آفندی سمیت پارٹی کے دیگر عہدیداران نے بیرسٹر امجد ملک کاپرتپاک استقبال کیا۔
پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت کی جانب سے چیف کوآرڈینیٹر بیرسٹر امجد ملک کے اعزاز میں عشائیے اور پارٹی کی مقامی قیادت بشمول تمام ریاستوں کے صدور جنرل سیکریٹری صاحبان سمیت پارٹی کے احباب کے ساتھ 23مارچ یوم پاکستان کے حوالے سے تقریب بھی رکھی گئی ۔
تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم سے ہوا اور تلاوت کی سعادت راجہ ابوبکر آفندی نے اور نعت رسول مقبول ملک دوست اعوان نےحاصل کی خیر مقدمی کلمات پاکستان مسلم لیگ ن یواےای کے سینئر نائب صدر خواجہ عبدالوحید پال نے ادا کیے پارٹی کی چئیر مین محمد غوث قادری نے اپنے خطاب کے دوران بیرسٹر امجد ملک کو خوش آمدید کہا اور قائدین کی جانب سے پارٹی کی بہتری کے بیرسٹر امجد ملک کے تقرر کو بہترین فیصلہ قرار دیا مسلم لیگ ن یواےای کی جانب سے بیرسٹر امجد ملک کو سپاسنامہ مرکزی صدر غلام مصطفٰی مغل نے پیش کیا اور اپنی تقریر میں کہا کہ بیرسٹر امجد ملک کے دور میں پاکستان مسلم لیگ ن عالمی سطح پر متحرک کرنے پر مبارکباد پیش کی۔
مہمان خصوصی بیرسٹر امجد ملک نے اپنے خطاب میں قیام پاکستان کے اغراض و مقاصد اور متحدہ ہندوستان کے مسلمانوں کے جداگانہ تشخص اور علیحدہ آزاد ریاست کے قیام اور لاکھوں لوگوں کی قربانیوں کا ثمر قرار دیا ۔
پاکستان مسلم لیگ ن یواےای کے تمام عہدیداران و ممبران کا انہوں نے اپنے خطاب میں شکریہ ادا کیا کہ وہ تعطیل نہ ہونے کے باوجود دور دور سے تشریف لائے۔
مہمان خصوصی کے خطاب کے بعد عہدیداران کی جانب سے چیف کوآرڈینیٹر بیرسٹر امجد ملک صاحب سے براہ راست سوالات و جوابات کا سلسلہ شروع ہوا جو کہ 2گھنٹے تک محیط ہو گیا اس دوران چیف کوآرڈینیٹر بیرسٹر امجد ملک سے پارٹی امور ،سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل ،بیرونی ممالک میں مقیم پاکستانیوں کی قومی اسمبلی میں سینٹ میں سیٹیں ،سفارتخانوں کے مسائل سمیت ہر موضوع پر بات کی گئ ۔
اسی دوران پاکستان مسلم لیگ ن انٹرنیشنل افئیرز کے چیف کوآرڈینیٹر بیرسٹر امجد ملک نے متحدہ عرب امارات کے چئیرمین، صدر اور جنرل سیکریٹری کو خوبصورت تعریفی سند عطا کی پاکستان مسلم لیگ ن یواےای کے صدر ،چئیرمین اور جنرل سیکرٹری ، صدائے ن انٹرنیشنل اور دبئ یونٹ کے جنرل سیکریٹری راجہ عابد حسین کی جانب سے مہمان خصوصی بیرسٹر امجد ملک صاحب کی پارٹی کے لیے خدمات اور عالمی سطح پر پارٹی کو متحرک کرنے کی کامیاب کوششوں کے اعتراف کے طور پر شیلڈز دی گئیں سٹیج سیکرٹری کے فرائض راجہ ابوبکر آفندی نے ادا کیے۔
تقریب میں مرکزی مجلس عاملہ کے صدور چوہدری صفیر، چوہدری فیصل الطاف، ملک شہزاد، ڈاکٹر محبوب، دبئ یونٹ کے چئیرمین سہیل گھمن، جنرل سیکریٹری دبئ راجہ عابد حسین، ابوظہبی ونگ کے صدر چوہدری صدیق، عجمان یونٹ کے صدر چوہدری عارف منہاس، جنرل سیکریٹری شہباز غفار، بحرین و یواےای کے کوآرڈینیٹر ملک دوست اعوان، وومن ونگ کی ہیڈ فرزانہ کوثر، وومن ونگ کی جنرل سیکریٹری ڈاکٹر فوزیہ ،منارٹی ونگ کے ہیڈ جان قادر، فجیرہ یونٹ کے جنرل سیکریٹری میاں جاوید،شوکت بٹ ،شہزاد بٹ، العین یونٹ کے راؤ اکبر ساقی، العین یونٹ کے رانا یوسف غفار،راس الخیمہ یونٹ کے صدر راجہ ثاقب محمود، راجہ ارشد، راجہ وسیم ، سجاد سلیم،راجہ محسن، راجہ جمیل، راجہ ابوبکر، بنگیال،چوہدری عتیق،سوشل میڈیا سےفرحان،حاجی نواز سمیت دیگر احباب نے شرکت کی۔