مشال ارشد سی ایم انڈر گراؤنڈ نیوز
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے امریکی نمائندہ خصوصی برائے تجارتی و کاروباری امور دلاور سید نے ملاقات کی۔
وزیرخارجہ بلاول بھٹو کے مطابق ملاقات میں موسمیاتی تبدیلی، صحت، توانائی، تجارت اور سرمایہ کاری کے فریم ورک پر پیش رفت ہوئی۔
وزیر خارجہ نے یو ایس ڈیولپمنٹ فنانس کارپوریشن کو پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کے منصوبوں میں شرکت کی دعوت دی۔
دوسری جانب امریکی نمائندہ خصوصی دلاور سید نے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سے بھی ملاقات کی۔
ملاقات میں امریکا نے پاکستان میں پن بجلی، ٹیکسٹائل اور زراعت کے شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی۔
دلاور سید نے سوشل میڈیا پر جاری کردہ بیان میں کہا کہ انہوں نے پاکستان کی اعلیٰ سطح کی قیادت اور سرمایہ کاروں سے ملاقاتیں کیں اور پاک امریکا تجارتی اور معاشی تعلقات مزید گہرے کرنے پر بات چیت کی۔