مشال ارشد سی ایم انڈر گراؤنڈ نیوز
برطانیہ سے تعلق رکھنے والی33 سالہ خاتون کیلی ہیلی ملک کی کم عمر ترین نانی بن گئیں۔
برطانوی اخبار ڈیلی میل کے مطابق 5 بچوں کی ماں کیلی ہیلی اگست 2018 میں 30 سال کی عمر میں نانی بنیں جس کے بعد ہیلی نے اب برطانیہ کی عمر ترین نانی ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق 2018 میں ہیلی کی بیٹی اسکائی سالٹر نے 14 سال کی عمر میں بیٹے کو جنم دیا تاہم اب یہ خبر منظر عام پر آئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق اسکائی اپنی سوتیلی ماں اور والد کے ساتھ لندن میں رہ رہی تھی،جب اسے ایک ٹیسٹ کے دوران حاملہ ہونے کا پتا چلا۔
رپورٹس کے مطابق اسکائی اس خبر سے صدمے میں چلے گئی جبکہ ڈاکڑز نے کہا کہ اب اسقاط حمل کا آپشن نہیں کیونکہ اسے حمل کے بارے میں دیر سے پتہ چلا۔
ڈیلی میل کے مطابق ہیلی کا کہنا ہے جب انہیں معلوم ہوا کہ میری بیٹی حاملہ ہے تو میں نے اسے پیار دینےاور مدد کرنے کا فیصلہ کیا کیونکہ جو ہوا سو ہوا، تاہم انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں اتنی کم عمر میں نانی بن جاؤں گی۔
ہیلی نے مزید کہا کہ مجھے معلوم نہیں کہ میری ماں 48 سال کی عمر میں’پرنانی’ بننے کے لیے تیار تھیں تاہم اب مجھے لگتا ہے کہ وہ برطانیہ کی سب سے کم عمر ترین نانی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق اب ہیلی کی عمر 33 سال، بیٹی اسکائی کی عمر 17 سال ہے جبکہ ننھا بیٹا اب 3 سال کا ہوگیا ہے۔
ڈیلی میل کے مطابق ہیلی کی نانی بننے کی خبر منظر عام پر آنے سے قبل تین بچوں کی ماں جیما سکنر کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ 33 سال کی عمر میں برطانیہ کی سب سے کم عمر نانی تھیں۔
جیما کی 17 سالہ بیٹی نے گزشتہ سال اکتوبر میں بیٹی کو جنم دیا تھا۔