Reg: 12841587     

سعودی عرب میں پاکستانیوں کا ڈیٹا جمع کرنے کےلیے رجسٹریشن مہم پر غور

جدہ (خصوصی رپورٹ)

سعودی عرب میں پاکستان کے نئے سفیر امیر خرم راٹھور نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب میں موجود پاکستانیوں کا ڈیٹا جمع کرنے کی تجویز ہے۔

اس حوالے رجسٹریشن مہم چلانے پر غور کیا جا رہا ہے‘۔ سعودی عرب میں پاکستان کے نئے سفیر نے چارج سنبھالنے کے بعد جدہ قونصلیٹ میں پہلی مرتبہ صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو اور کمیونٹی کے اجتماع سے خطاب کیا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ’مملکت میں پاکستانیوں کو اقامے، ہروب اور دیگر جو مسائل درپیش ہیں ان کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ ہمارے پاس کوئی ڈیٹا نہیں ہے۔ مملکت کے کس علاقے میں کتنے پاکستانی اور کن ملازمتوں پر ہیں، اس بارے جامع معلومات کا فقدان ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ’ ڈیٹا جمع کرنے میں کمیونٹی کا تعاون درکار ہے، ڈاکٹرز، انجینیئرز اور دیگر گروپ اس سلسلے میں موثر کردار ادا کرسکتے ہیں۔ اس سلسلے میں پاکستانی اداروں اور سعودی حکومت سے بھی مدد لینے کا سوچا جا رہا ہے۔

چاہتے ہیں کہ ہمیں پتہ چلے پاکستان سے ہر روز یا ہر ماہ کتنے پاکستانی ورکزسعودی عرب آئے، مملکت میں کہاں ہیں اور کیا کام کرتے ہیں۔ ان کا قانونی سٹیٹس کیا ہے‘۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

معروف بالی وڈ اداکارہ نے عامر خان کو دیے ‘لوو لیٹر’ میں کیا لکھا؟

Next Post

سعودی عرب اورپاکستان کے درمیان ریفائنری منصوبے پر دوبارہ بات چیت کا آغاز

Related Posts
Total
0
Share