Reg: 12841587     

عدم اعتماد: ووٹنگ سے ایک روز قبل 15 ٹریڈ افسران کی تعیناتی کی سمری وزیراعظم کو ارسال

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

اسلام آباد: وزارت تجارت نے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ سے ایک روز قبل بیرون ممالک 15 نئے ٹریڈ افسران کی تعیناتی کی سمری منظوری کے لیے ارسال کردی۔

وزارت تجارت کے ذرائع کے مطابق وزرات نے15 نئے ٹریڈافسران کی تعیناتی کی سمری وزیراعظم کو بھجوادی، فی الحال بھارت کے ساتھ تجارت کی معطلی کے باوجود ٹریڈ منسٹر تعیناتی کے لیے قمر زمان کو نئی دہلی میں ٹریڈ منسٹر تعینات کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

کوثر علی زیدی کو کابل میں ٹریڈ منسٹر تعینات کرنے، نعمان اسلم کو استنبول میں قونصلر جنرل، عروج مہوش پیرس، آمنہ نعیم کو فرینکفرٹ میں ٹریڈ آفیسر تعیناتی کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق قراۃ العین فاطمہ لاس انجلیس، محمد بلال برسلز ،سرین اسد دوحہ، زین عزیز ڈھاکا، فہد رضا جنیوا، ڈاکٹر عامر تہران، غلام قادر بیجنگ اور عبد المجید کو دوشنبے میں ٹریڈ افسر تعیناتی کی تجویز دی گئی ہے ۔

وزرات تجارت کے حکام کے مطابق برسلز میں اکنامک منسٹر کی آسامی پر تعیناتی کی تجویز نہیں دی گئی، اسی طرح جنیوا میں ٹریڈ اینڈ انوسٹمینٹ قونصلر کی ایک آسامی پر بھی نام تجویز نہیں کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

افغانستان کے ليے 2.44 بلين ڈالرز کی امداد فراہم کرنے کے وعدے

Next Post

وزیراعظم عمران خان کا اسمبلی سے استعفے دینے کے آپشن پر غور

Related Posts
Total
0
Share