Reg: 12841587     

پریس کلب آف پاکستان یوکے کے سالانہ انتخابات صحافی ممبران کا چوہدری عارف پندھیر کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار

مانچسٹر(عارف چوہدری)

برطانیہ میں کورونا لاک ڈاﺅن کی پابندیاں ختم ہونے کے بعد تنظیمات کی سرگرمیوں کی رونقیں بحال ہونا شروع ہوگئی ہیں ۔

پریس کلب آف پاکستان یوکے کاسالانہ اجلاس مورخہ سات جولائی 2021ءکو پیری پیری کبابش ریسٹورنٹ اولڈہم میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت اعجاز افضل شیخ چیئر مین پریس کلب آف پاکستان اور چودھری عارف پندھیر صدر پریس کلب آف پاکستان یو کے نے کی ۔

یہ اجلاس پریس کلب کی منتخب کمیٹی کی دو سالہ آئینی مدت پوری ہونے کے بعد نئے انتخابات کے لئے بلایا گیا تھا۔ پریس کلب کے ممبران سنئیر صحافی تاثیر احمد اور شوکت قر یشی نے اپنی تجاویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وبا کی وجہ سے موجودہ کمیٹی کو کام کرنے کا بھرپور موقع نہیں مل سکا اس لئے اس کمیٹی کو اسی طرح کام کرنے دیا جائے اور اس میں کسی قسم کی تبدیلی نہ کی جائے تاکہ تمام عہدہ دار اپنے فرائض بھر پور طریقے سے انجام دے سکیں۔

‎اجلاس میں موجود تمام ممبران نے اس پر اتفاق رائے کا اظہار کیا اورباہمی مشاورت سے صدر چودھری عارف پندھیر کی ٹیم کو ایک سال کی توسیع دے دی گئی ۔

‎صدر پریس کلب چودھری عارف پندھیر نے تمام ممبران کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ان کی قیادت پر اپنے اعتماد کااظہا رکیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ برطانیہ میں موجود ایشائی صحافیوں کے حقوق کی آواز اٹھاتے رہیں گے اور برطانیہ میں موجود پاکستانی کمونٹی کے مسائل اُجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے ۔

چیئر مین اعجاز افضل شیخ کا کہنا تھا کہ کورونا وبا کے دوران صحافیوں نے مثالی کردار ادا کیا اور اپنی کمونٹی کی راہنمائی کرتے رہے کلب کے تمام ممبران نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا ہے کہ صدر چودھری عارف پندھیر اور ان کی ساری ٹیم ایک سال مزید کام کرے۔

ہم نئے شامل ہونے والے اراکین کو خوش آمدید کہتے ہیں کلب کے سینئر ایگزیگٹیو چودھری حسن نے صدر چودھری عارف پندھیر کو مزید ایک سال کے لئے صدر پریس کلب آف پاکستان بننے پر مبارکباد دی اور کہا کہ ہم صحافیوں کی ترقی و ترویج اور کمیونٹی کے مسائل حل کروانے میں ہم کردار ادا کرتے رہیں گے۔

کلب کے نائب صدر تاثیر چودھری نے چودھری عارف کو مبارکباد دی اور کہا کہ میں اس موقع پر پاکستان میں صحافی بھائیوں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کی بھر پور مزمت کر تا ہوں اور حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ صحافی برادری کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کا ازالہ کرے۔

کلب میں شامل ہونے والی نئی ممبر مقدس مجید کا کہنا تھا کہ عشیائیہ میں نامور صحافیوں سے ملاقات ہوئی اسی وجہ سے میں کلب کا رکن بنے بغیر نہ رہ سکی اور مستقبل میں ان کے ساتھ کام کرونگی۔

‎اس اجلاس میں پریس کلب کے ایگزیکٹو ممبر حسن چودھری کے علاوہ چوہدری تاثیر احمد ، شوکت قریشی ، رانا خالد روف چودھری ، اظہر اوری اور محمود اصغر چودھری نے شرکت کی ۔

اجلاس میں صحافی محمد عامر خان ، اظہر عباس اور مقدس مجید نے بطور مبصر شرکت فرمائی چیئرمین پریس کلب اعجاز افضل شیخ نے مقدس مجیدصاحبہ جی ایس ٹی وی ، محمد عامر خان ولسن ٹی وی اور اور اظہر عباس آج نیوز کو پریس کلب میں شمولیت کی دعوت دی جو انہوں نے خوش دلی سے قبول کر لی اور اب وہ باقاعدہ پریس کلب آف پاکستان کے ممبر بن گئے ہیں۔

بعد میں ممتاز کشمیری راہنما اور کاروباری شخصیت چودھری سجاد حسین نے پریس کلب آف پاکستان یوکے کے صدر چودھری عارف پندھیر اور اور تما عہدیدران کو مبارکباد دی اورکلب کے تمام ممبران کو پر تکلف عشائیہ دیا۔

صدر چودھری عارف پندھیر کی جانب سے کیک بھی کاٹا گیا اور تمام ممبران کو تحائف بھی دئیے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

شہروز نے صدف کنول سے دوسری شادی کی وجہ بتادی

Next Post

ہم پر انگلی اٹھانے والا امریکا کہہ رہا کہ پاکستان ہمارا مدد گار ہے: شاہ محمود

Related Posts
Total
0
Share