Reg: 12841587     

زید علی کی بیٹے کے کان میں اذان دینے کی ویڈیو وائرل

مشال ارشد سی ایم انڈرگراونڈ نیوز

پاکستانی نژاد کینیڈین یوٹیوبر  زید علی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر  وائرل ہے جس میں انہیں اپنے بیٹے کے کان میں اذان دیتے سنا اور دیکھا جا سکتا ہے۔

حال ہی میں بیٹے کے والد بننے والے زید علی کی ایک ویڈیو انسٹاگرام کی زینت بنی ہوئی ہے جس میں زید علی اسپتال میں موجود ہیں جہاں انہوں نے اپنے بیٹے کو  ہاتھوں میں اٹھا رکھا ہے۔

ویڈیو میں یوٹیوبر کے بیٹے کا چہرہ واضح طور  پر دِکھائی نہیں دے رہا تاہم زید علی کو بیٹے کے کان میں اذان دیتے سنا جا سکتا ہے۔

خیال رہے زید علی اور یمنیٰ زید کے ہاں 18 اگست کو  بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے جس کا نام انہوں نے ازیان علی زید رکھا ہے۔

زید علی نے بیٹے کی پیدائش کی خبر انسٹاگرام کے ذریعے مداحوں کو دی تھی جس پر مداحوں سمیت معروف شخصیات نے انہیں مبارکباد پیش کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

پنجاب بیوروکریسی میں اکھاڑ پچھاڑ، لاہور سمیت کئی شہروں کے ڈپٹی کمشنر تبدیل

Next Post

مولانا طارق جمیل کی اپنے ہم شکل سے ملاقات،ویڈیو وائرل

Related Posts
Total
0
Share