مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)
متحدہ عرب امارات کے سیاسی اور عسکری قیادت نے شہباز شریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد کے پیغامات بھیجے ہیں۔
ذرائع کے مطابق صدر متحدہ عرب امارات نے شہبازشریف کو وزیراعظم بننے پر مبارکباد کا پیغام بھیجا جبکہ اماراتی نائب صدر، وزیراعظم یواےای،دبئی کے حکمران شیخ محمدبن راشدالمکتوم نے مبار کباد دی۔
اس کے علاوہ ولی عہد ابوظبی اور مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر نے بھی شہبازشریف کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
واضح رہے کہ پیر کے روز شہباز شریف پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم منتخب ہوئے تھے اور اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔