Reg: 12841587     

فلسطینیوں سے یکجہتی: انجمن تاجران کا جمعے کو کاروبار بند رکھنے کا اعلان

مشال ارشد سی-ایم انڈر گرائونڈ نیوز

آل پاکستان انجمن تاجران نے جمعے کے روز فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ملک بھر کی مارکیٹیں بند رکھنے کا اعلان کردیا۔

آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر خالد پرویز ملک اور انجمن تاجران لاہور کے صدر مجاہد مقصود بٹ نے لاہور میں پریس کانفرنس کی۔

خالد پرویز ملک نےکہا کہ فلسطین کے لیے سب کچھ قربان کرنے کو تیار ہیں، حکمرانوں کو جگانے کی ضرورت ہے، جنگ کرنا پڑی تو تمام مسلمان اکٹھے ہوکر چلیں گے۔ 

انہوں نے دکانداروں سے اپیل کی کہ یہودی کمپنیوں کی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں اور موجود اشیاء تلف کردیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

امارات میں ویکسین لگوانے والوں کیلئے بوسٹر ڈوز کی منظوری

Next Post

لاہور :مکان کے کرائے پر جھگڑا، مالک مکان نے خواجہ سراؤں پر فائرنگ کردی

Related Posts
Total
0
Share